Breaking news

خواجہ نوید بٹ کے جواں سال داماد ولید اللہ ورجینیا میں انتقال کر گئے

نیویارک (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) پاکستانی امریکن کمیونٹی ورجینیا کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت سہیل ضیاءبٹ کے فرسٹ کزن خواجہ نوید بٹ کے جواں سال داماد ولید اللہ ورجینیا میں انتقال کر گئے ۔بتایا گیا ہے کہ تیس سالہ ولید اللہ جن کی دو سال قبل شادی ہوئی ، کا سوتے ہوئے بلڈ پریشر اچانک کم ہوگیا جس کی وجہ سے ان کی سانس میں کمی واقع ہوئی اور دماغ و جسم میں آسیجن کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ یہ صورتحال ان کےلئے جان لیوا ثابت ہوئی ۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور سات ماہ کی بیٹی شامل ہیں۔ سہیل ضیاءبٹ اور خواجہ نوید بٹ سے دوست احباب ، احباب نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233