Breaking news

شہباز شریف پارک سے کیساتھ چھ ایکڑ اراضی پر شوٹنگ کلب اور رائیڈنگ کلب کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کا افتتاح کیا

dco liaqat chattaگجرات (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) شہباز شریف پارک سے کیساتھ چھ ایکڑ اراضی پر شوٹنگ کلب اور رائیڈنگ کلب کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کا افتتاح کیا اور تعمیراتی کا م کا سنگ بنیاد رکھا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر چٹھہ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ، سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ، عدنان خان، افضل گوندل، چوہدری خرم، پی ایس او عثمان سرور،جواد جعفری و دیگر بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کلب اور رائیڈنگ کلب کے منصوبے پر مجموعی طور پر 10ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے، شوٹنگ کلب چار ایکڑجبکہ رائیڈنگ کلب دو ایکڑ اراضی پر بنایا جائے گا دونوں منصوبے جمخانہ گجرات کے زیر اہتمام مکمل کئے جارہے ہیں تاہم شوٹنگ اور رائیڈنگ سے دلچسپی رکھنے والے دیگر شہری بھی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ اور رائیڈنگ کلب کے ساتھ ممبران کے بیٹھنے کے لئے سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے شوٹنگ کلب اور رائیڈنگ کلب کے منصوبہ کو زبردست سراہا اور ہدایت کی کہ دونوں پراجیکٹس پر کام تیزی سے مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ اور رائیڈنگ دنیا بھر میں مقبول ترین کھیل ہیں گجرات میں دونوں گیمز کے لئے انتہائی معیار سہولیات کی فراہمی سے ضلع میں ان کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233