Breaking news

دھرناگروپ ہوش کے ناخن لیتاتو بجلی کے منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے، ترقی کا عمل روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں:شہباز شریف  

shahbaz-shareefلاہور(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگردھرناگروپ ہوش کے ناخن لیتاتو آج پاکستان میں بجلی کے کئی نئے منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے،دھرنوں کے ذریعے ترقی کا عمل روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے صرف ملک و قوم کے قیمتی وقت کو بلاجواز ضائع کیا گیا۔ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں نے کرپشن کے ذریعے اپنی جیبیں بھریںجبکہ ماضی کے حکمرانوں نے بھی ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مارکا بازارگرم کیے رکھا تھا۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہمارا ہر قدم پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبودکی جانب تیزی سے بڑھ رہاہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقی کے تمام منصوبوں میں صرف شفافیت کے کلچرکو پروان چڑھایاہے۔

 

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233