Breaking news

پاکستان سوشل کلب سکاٹ لینڈ اور کراس پارٹی گروپ آف پاکستان سکاٹش پارلیمنٹ کے زیر اہتمام کمیونٹی ایونٹ کا اہتمام کیا جائے گا

سکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)پاکستان سوشل کلب سکاٹ لینڈ اور کراس پارٹی گروپ آف پاکستان سکاٹش پارلیمنٹ کے زیر اہتمام سکاٹش پارلیمنٹ میں کمیونٹی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں محترمہ فزا نیازی ویلفیئر اتاشی کونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر،ایڈنبرا کمیونٹی کو ان کے حقوق کے متعلق آگاہی دیں گی۔ محترمہ فزا نیازی ایڈنبرا دورے کے دوران جن مسائل پر گفتگو کریں گی وہ یہ ہیں۔پاکستان سے اعلیٰ ہنر مند افراد جیسے نرسنگ سٹاف و دیگرشعبوں ہوں کیسے کام دلوایا جا سکتا ہے،اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل،یو کے جیلوں میں بند قیدیوں کی کیسے مدد کی جائے،فیملی مسائل پر بھی گفتگو کی جائے گی ۔ شرکاء کو سوال و جواب کا موقع فراہم کیا جائے گا۔مزیدمعلومات کے لئے فخر اقبال چوہدری صدر پاکستان سوشل کلب ڈنڈی،ملک عامر صدر کراس پارٹی گروپ پارلیمنٹ اور راجہ عابدحسین صدر پاکستان سوشل کلب ایڈنبرا سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233