Breaking news

حکومت کو چاہیے جس نے بھی ختم نبوت ؐ میں ترمیم کی کوشش ہے ان کو بے نقاب کیا جائے،راجہ عابد حسین آف جہلم

raja abid

سکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)راجہ عابد حسین سکاٹ لینڈ آف جہلم نے ڈیلی جلا وطن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکومت کو چاہیے جس نے بھی ختم نبوت ؐ میں ترمیم کی کوشش ہے ان کو بے نقاب کیا جائے اور پاکستان کے وسیع تر مفاد میں نبی آخر الزمان ؐ کی تعلیمات کے مطابق عوام الناس کے روز مرہ معاملات میں مزید مشکلات کھڑی نہ کی جائیں انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنا سب کا حق ہے لیکن کسی کو بھی دوسروں کی املاک کو نقصان پہچانے کا حق نہیں دین میں امن و امان میں خلل ڈالنا آپ ؐ کی تعلیمات کے منافی ہے۔آپؐ کی حرمت پر ہم اور ہمارے خاندان بھی قربان ہیں اور ہم کسی صورت بھی ایسے ترمیمی بل کو نامنظور کرتے ہیں اورمتقاضی ہیں کہ ان تمام افراد کو سامنے لایا جائے جنہوں نے بل کو تیار کر کے قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سے پاس کروانے کی کوشش کی ہے اور انہیں قرار واقعی سز ا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سیاستدان اور بیوروکریٹ اس میں ترمیم کی کوشش نہ کر سکیں۔ آخر میں انہوں نے نعرہ بلند کیا
کہ غلامی رسولؐ میں موت بھی قبول ہے جو ہو نہ عشق مصطفیؐ زندگی فضول ہے

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233