Breaking news

اقوام عالم کو معصوم کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی ،سماجی سطح پر حمایت تیز کرنی چاہیے،راجہ قمر زیب خان

raja-qamar-zaib-khanہالینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)نائب صدر کشمیر پیس کونسل ہالینڈ راجہ قمر زیب خان نے کشمیریوں کی حمایت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کو معصوم کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی ،سماجی سطح پر حمایت تیز کرنی چاہیے تاکہ بھارت معصوم کشمیریوں پرظلم و ستم بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر ستر سال سے جاری دہشت گردی اقوام متحدہ اور امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے کشمیری عوام کا مسئلہ یونائیٹڈ نیشن کے ایجنڈے پر موجود ہونے کے باوجود ابھی تک حل نہیں کیا جا سکا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا دوہرا معیار ترک کریں اور معصوم کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں اور انہیں حق خود ارادیت دلوائیں تاکہ وہ بھی آزادی سے سکھ کا سانس لے سکیں۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233