Breaking news

مسلمان امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی ہر گز برداشت نہیں کریں گے،راجہ عابد حسین آف جہلم

raja abid

سکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام )صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ راجہ عابد حسین آف جہلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلمان امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی ہر گز برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے کااعلان قابل مذمت ہے جس کی ہم بھر پورمذمت کرتے ہیں بیت المقدس بارے بیان دے کرصدرٹرمپ نے دنیابھرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ۔راجہ عابد حسین آف جہلم نے مزید کہا کہ دنیا کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ امریکہ بیت المقدس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات واپس لے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233