Breaking news

بائیس دسمبر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام نمائندے کلین سویپ کریں گے ،راجہ عابد حسین،راجہ جسرت سلطان

raja-jasrat-sultanسکاٹ لینڈو سعودی عرب(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایڈنبرا سکاٹ لینڈ راجہ عابد حسین آف جہلم و راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب راجہ جسرت سلطان آف جہلم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 22دسمبر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام نمائندے کلین سویپ کریں گے ۔عوام اب جان چکے ہیں کہ دھرنوں،توڑ پھوڑ کی سیاست کرنے والوں نے عوام کا مذاق اڑایا ہے اور وہ ملک کو ترقی کی طرف گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتے ،راجہ عابد حسین اور راجہ جسرت سلطان نے مزید کہا کہ میاں برادران ہی ملک کے حقیقی اور مخلص ترجمان ہیں جب بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ہے ملک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے اور عوام سکھ کا سانس لیتے ہیں۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233