Breaking news

میاں نواز شریف کو ہر دور میں سازشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے،راجہ عابد حسین آف جہلم

raja abid husain

سکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ راجہ عابد حسین آف جہلم نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کو ہر دور میں سازشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کا قصورصرف یہی ہے کہ وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے لے جا رہے ہیں راجہ عابد حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ترقی پسند قوم انہیں پسند کرتی ہے ترقی کے لازوال منصوبے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہے ہیں اسی لیے وہ ہر حربہ استعمال کر کے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی لانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں ہر گز کامیاب نہیں ہونگے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233