Breaking news

پاکستان کے شہرقصور میں بچی سے زیادتی و اسکا قتل انتہائی شرمناک جرم ہے، چوہدری قمراقبال

Qamar Iqbal

Qamar Iqbal

اوسلو (پ۔ر)پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے پاکستان کے شہرقصور میں ایک کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور اسکے قتل کے واقعے کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک شرمناک جرم قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ سنگین جرم کا یہ واقعہ پاکستان میں صاحبان اقتدار کے لیے ایک کڑی آزمائش ہے کہ وہ ان ملزمان کے ساتھ کسطرح نمٹتے ہیں اور انصاف کی کرسی پر براجماں منصفوں کے لیے ایک کڑا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اس بچی کے لواحقین کو انصاف دلاتے ہیں؟چوہدری قمراقبال کا کہنا تھا کہ یہ ایک دل دہلادینے والا سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ملزمان کے خلاف فی الفورکارروائی کی جائے، اور انہیں گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔واضح رہے کہ قصور میں یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی اس طرح واقعات ہوچکے ہیں۔ اسی شہر ابتک بارہ معصوم بچیاں سفاک درندوں کی ہوس کا شکارہونے کے بعد موت کی آغوش میں جاچکی ہیں۔چوہدری قمراقبال نے کہاکہ زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں، حکومت اور سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماووں اور میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کریں۔ معاشرے کے تمام لوگوں کا فرض بنتاہے کہ اس طرح کے مسائل کی نشاندہی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ انھوں نے کہاکہ ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی بھی پاکستان کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتے ہیں اور ہمارا فرض بھی ہے کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں میں جتنا ممکن ہوسکے، اپنا حصہ ڈالیں۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233