Breaking news

پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے صدر طاہر انعام شیخ کا چوہدری محمد بشیر کو عمرے کی ادائیگی کی خوشی میں عشائیہ

گلاسگو(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے صدر طاہر انعام شیخ نے سکاٹ لینڈ کی ممتاز سماجی شخصیت اور پریس کلب کے نائب صدر چوہدری محمد بشیر کو عمرے کی ادائیگی کی خوشی میں عشائیہ دیا ۔عشائیہ کی تقریب سے چوہدری بشیر احمد نے خطاب کرتے کہا کہ بدقسمتی سے امت مسلمہ اس وقت آپس میں شیعہ ،سنی،دیو بندی ،بریلوی اور حنفی کے فروعی مسائل پر آپس میں بری طرح تقسیم ہے اور یہی اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے کہ وہ ان کو اب علاقائی،نسلی اور لسانی بنیادوں پر مزید تقسیم در تقسیم کریں۔ ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے کی ضرورت ہے اللہ کے رسولؐ نے بار ہا اتحاد المسلمین پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ تما م مسلمان آپس میں بھائی ہیں پاکستان پریس کلب کے صدر طاہر انعام شیخ نے کہا کہ بے شمار وسائل ہونے کے باوجود56مسلمان ممالک دنیا میں اپنا وہ مقام حاصل نہیں کر سکے جس کے وہ مستحق ہیں جہاں تک کہ سلامتی کونسل میں کاان ایک نمائندہ تک نہ ہے عراق،لیبیا،شام اور افغانستان کو تباہ کر دیا گیا ہے جب کہ کشمیر،فلسطین اور روہنگیا کے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے جب کہ مسلم امہ بے بس ہے اور ایک دوسرے کے خلاف لڑائیوں میں ملوث ہو کر اپنی تمام توانائیاں ضائع کر رہی ہے میجرماجد حسین اور محمد اظہر نے کہا کہ مسلمان اس حد تک کمزور ہو چکے ہیں کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو بغیر تفتیش کے اس کا الزام فوراً مسلمانوں پر لگا دیا جاتا ہے کیپٹن فرید احمد انصاری ،مصطفی علی بیگ اور محمد فیاض علی نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام مسلم امہ جسد واحدکی طرح ہے اور نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر تک انہیں عملی طور پر ایک ہونے کی ضرورت ہے غلام نبی اور ایڈنبرا کے راجہ عابد حسین نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں سمجھتی ہیں کہ اگر مسلم امت ایک بن گئی تو اسلام دنیا میں تیز ی کے ساتھ پھیلے گا اور اس کی سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233