Breaking news

پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام صحافی احمد نورانی پر تشدد کے خلاف مظاہرہ صدارت طاہر انعام شیخ نے کی

سکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام صحافی احمد نورانی پر تشدد کے خلاف مظاہرہ ،صدارت صدر طاہر انعام شیخ نے کی،کیپٹن فرید انصاری،اشراق احمد،فیض علی،چوہدری بشیر،غلام نبی،صوفی علی احمد،طارق چوہدری،سید خورشید بخاری،چوہدری مجید،ریحاب رضا،محمد اظہر،احسان اور راجہ عابد حسین آف جہلم شریک ہوئے۔طاہر انعام شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں واقعہ انتہائی افسوسناک ہے انتظامیہ اور حکومت احمد نورانی پر حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑیں صحافیوں پر حملہ پہلی بار نہیں ہوا اگر کسی کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تو آواز دبے گی نہیں صحافی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر حق و سچ لکھتے رہیں گے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233