Breaking news

پاک ناروے فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے141ویں یوم پیدائش کے موقع پرپروقار تقریب کا انعقاد

اوسلو(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)پاک ناروے فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے141ویں یوم پیدائش کے موقع پرپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں آفتاب وڑائچ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ نور علی سیالوی امام خطیب مسلم سنٹر Furusetنے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی،چوہدری سجاد داد پوہلہ نے نعت شریف پڑھ کر سامعین کے دلوں کو نور ایمانی سے منور کیا۔چوہدری وسیم شہزادمعروف جنرل سیکرٹری PNF نے پاک ناورے فورم کے حوالے سے بریفننگ دی۔ادریس لاہوری ’’دریچہ‘‘نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ملک و ملت کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظم پیش کی۔چوہدری قمر اقبال پنجن شہانہ چیئر مین پاکستان یونین ناروے،جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یورپ ناصر اعوان،ممبر آف سٹی کونسل اوسلو ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس ذمہ واریہ آف پوران نے بابائے قوم کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ صدر پاک ناروے فورم چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں مفتی محمد زبیر تبسم غوثیہ مسلم سوسائتی ناروے نے دعا کروائی۔قائد اعوان2017ء ایوارڈ معروف صحافی عقیل قادرکو دیا گیا ۔تقریب میں تمام مذہبی سیاسی سماجی تنظیموں کی نمائندہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233