Breaking news

قصور میں چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی اور قتل کے واقعہ نے ہر والدین کے دل چھلنے کر دیئے ہیں،پاک ناروے فورم

اوسلو(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)قصور میں چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی اور قتل کے واقعہ نے ہر والدین کے دل چھلنے کر دیئے ہیں اس طرح کے شامناک اور غیر اخلاقی واقعات مہذب معاشرے کے منہ پرطمانچہ ہیں ان خیالات کا اظہار پاک ناروے فورم کے عہدیداران صدر پاک ناروے فورم چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں،چیف آرگنائزرچوہدری محمد قبال بھاگو،جنرل سیکرٹری چوہدر ی وسیم شہزاد آف معروف،سینئر نائب صدر محمد عباس مہر آف مہمند چک،نائب صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ،فنانس انچارج راجہ عاشق حسین آف گوجر خان،انچارج ویلکم کمیٹی چوہدی محسن رضا آف چوڑ چک نے کیا مشترکہ بیان میں عہدیداران نے کہا کہ اس انسانیت سوز اور اندوہناک سانحہ سے روح کانپ اٹھی ہے جب تک ایسے درندہ صفت ملزمان کو چوراہوں میں عبرتناک سزائیں نہ دی جائیں گی کوئی زینب محفوظ نہیں رہے گی جس معاشرہ میں معصوم بچے محفوظ نہ ہوں وہاں خود کو مہذب کہنا شرمناک ہے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233