Breaking news

ملک کے دیگرشہروں کی طرح لالہ موسیٰ میں بھی یوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر ) ملک کے دیگرشہروں کی طرح لالہ موسیٰ میں بھی یوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا،جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کی طرف سے یکجہتی کشمیرریلی گوردوارہ سکول لالہ موسیٰ سے ریلی نکالی گئی جو مین بازارسے ہوتی ہوئی جی ٹی روڈ پہنچ کراختتام پذیرہوئی ،ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی لالہ موسیٰ محمداحسان اللہ بٹ،ضلعی سینئرراہنماء پاکستان تحریک انصاف نوازش علی

مزید پڑھیں »

ملک میں بجلی کے بھی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں،2018ء تک بجلی کی کمی دور کر دیں گے،نواز شریف

mian nawaz shahreef

اسلام آباد(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے بھی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں،2018ء تک بجلی کی کمی دور کر دیں گے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے،یہ کوئی کھیل تماشا نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات کے خزانے ہیں ماضی کی

مزید پڑھیں »

حکومت قومی ادارے نہیں چلا سکتی تواسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

nawaish ali sheikh

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)حکومت قومی ادارے نہیں چلا سکتی تواسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،جبر و تشدد سے قومی اداروں کی نجکاری غیر جمہوری اقدام ہے،حکومت کے جابرانہ طرز حکمرانی کی مذمت کرتے ہیں تحریک انصاف عوام کے حقوق کی خاطر ہر اقدام کرنے کو تیار ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما

مزید پڑھیں »

پی آئی اے کی نجکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے،چوہدری عثمان اسلم

لالہ موسیٰ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری عثمان اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے،پی آئی اے ملکی معیشت پر سفید ہاتھی بنا ہوا ہے قوم کے اربوں روپے پی آئی اے کے

مزید پڑھیں »

ندائے کشمیر کے زیر اہتمام پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پروگروام میں بھر پور شرکت کریں گے،چوہدری واصف نذیر بجاڑ

بارسلونا(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)صدر کاتلان فیڈرشن سپین چوہدری واصف نذیر بجاڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ندائے کشمیر کے زیر اہتمام پانچ فروری شام چار بجے بارسلونا سنٹر کے خوبصورت ہال کاسا دل مار میں ہونے والے یوم یکجہتی کشمیر پروگرام میں بھر پور شرکت کریں گے چوہدری واصف نذیر بجاڑ نے کہا کہ کشمیریوں کے حق

مزید پڑھیں »

گجرات کے بزنس مینوں،تاجروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او گجرات

گجرات(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور حافظ ایوب دی ہٹی کے زیر اہتمام لگائی گئی تین روزہ جیمز اینڈ جیولرز کی نمائش کے دوسرے روز فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا،ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق جب گجرات چیمبر پہنچے تو صدر گجرات چیمبر میاں محمد اعجاز،سینئر نائب صدر وحید

مزید پڑھیں »

یوم یکجہتی کشمیر کا سالانہ پروگرام 5 فروری کو کاسا دے مار بارسلونا میں منعقد ہو گا. راجہ مختارسونی حافظ عبدالرزاق

بارسلونا سے(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) یوم یکجہتی کشمیر کے آرگنائزر راجہ مختار سونی اور حافظ عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہو نے والے یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام کی صدارت ویلفیئر کونسلر محمد اسلم غوری جبکہ اے آر وائی کے اینکر عامر غوری مہمان خصوصی ہو نگے۔ واضح

مزید پڑھیں »

ندائے کشمیر کے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں گے چوہدری امانت مہر،امتیاز آکیہ ، چوہدری محمد اقبال

بارسلونا( ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام )ندائے کشمیر کے صدر یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام کے آرگنائزر راجہ مختار سونی اور حافظ عبدالرزاق صادق نے چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری محمد اقبال،چوہدری امتیاز آکیہ سے ملاقات کی، جس میں ندائے کشمیر کے زیر اہتمام 5 فروری کو ہونے والے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کو حتمی

مزید پڑھیں »

ہ ناقص سیکورٹی انتظامات حکومت کی نااہلی ہے جس پرپردہ ڈالنے کیلئے تعلیمی اداروں کو زبردستی بندکیاجارہاہے،عزیز ارشد چوہدری

لالہ موسیٰ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) اسلامی جمعیت طلبہ لالہ موسیٰ کے ناظم عزیرارشدچوہدری نے کہاہے کہ ناقص سیکورٹی انتظامات حکومت کی نااہلی ہے جس پرپردہ ڈالنے کیلئے تعلیمی اداروں کو زبردستی بندکیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ ناقص سیکورٹی انتظامات کا نزلہ تعلیمی اداروں پرگرایا جارہاہے،جان ومال کا تحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری اور ہرپاکستانی کا بنیادی حق ہے ، اس

مزید پڑھیں »

تحریک انصاف مظلوم عوام کی آواز بن چکی ہے،طاہر رفیق بٹ

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 کے رہنماطاہررفیق بٹ آف شاہ سرمست نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مظلوم عوام کی آواز بن چکی ہے ،پٹرول سستا یا مہنگا ہونے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے انہیں صرف اپنے جرائم پیشہ افراد کو بچانے کی فکر ہے عمران خان

مزید پڑھیں »

بھارت نہتے کشمیریوں پرظلم وتشددسے تحریک آزادی کودبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا،سید حارث شاہ

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )بھارت نہتے کشمیریوں پرظلم وتشددسے تحریک آزادی کودبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔آج کشمیرکے ہرگلی کوچے میں پاکستانی پرچم لہرارہاہے۔مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پرکشمیریوں بہیمانہ تشددبھارتی بوکھلاہٹ کی انتہاہے۔بھارتی حکمرانوں نے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے کشمیریوں کوحق کودارادیت نہیں دیا تویہ طوفان انہیں بہا لے جائے گا،ان خیالات کا اظہارنائب امیرجماعت اسلامی زون 112سیدحارث

مزید پڑھیں »

ٹی ایم کی نااہلی ،دینہ چکیاں بازاروملحقہ بازاروں اور نالیوں کی صفائی کا مسئلہ گھمبیرصورتحال اختیارکرگیا

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )ٹی ایم کی نااہلی ،دینہ چکیاں بازاروملحقہ بازاروں اور نالیوں کی صفائی کا مسئلہ گھمبیرصورتحال اختیارکرگیا، دکاندار ورہائشی لوگ سراپااحتجاج،اس سلسلہ دینہ چکیاں بازر،ڈاکخانہ بازاروملحقہ گلیوں ،بازاروں کی صفائی پرتعینات عملہ صفائی بازاروں اور نالیوں کی صفائی صحیح طریقے سے نہیں کررہا،لوگوں کا کہناہے کہ خاکروب نالیوں کی صفائی کرتے ہوئے ساراگندباہرنکالنے کے بجائے جھاڑوسے بس

مزید پڑھیں »

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سپین کی باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا رانا نوید اسلم صدرپاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سپین مقرر

بارسلونا(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سپین کی باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سپین کے صدر رانا نوید اسلم،سینئر نائب صدر چوہدری یاسر اقبال گجر،سینئر وائس پریذیڈنٹ مہر اشفاق احمد،سینئر وائس پریذیڈنٹ علی اعجاز کیانی،وائس پریذیڈنٹ اویس احمد،جنرل سیکرٹری ولید عابد،انفارمیشن سیکرٹری خواجہ فواذ،ایڈیشنل سیکرٹری محمد آصف

مزید پڑھیں »

پانچ فروری کوکشمیر سنٹر ہالینڈ کے زیر اہتمام نیدرلینڈ پارلیمنٹ دی ہوگ کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف،مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہو گا

ہالینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)پانچ فروری کوکشمیر سنٹر ہالینڈ کے زیر اہتمام نیدرلینڈ پارلیمنٹ دی ہوگ کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف،مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دو بجے دن سے چار بجے تک احتجاجی مظاہرہ تشکیل دیا گیا ہے۔ہالینڈ میں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے شرکت کی درخواست ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ

مزید پڑھیں »

پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ، محمد اسلم گجر فتہ بھنڈ

بارسلونا (نمائندہ خصوصی)بارسلونا کی سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم گجر آف فتہ بهنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 فروری کو ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر پروگرام میں بهرپور شرکت کریں گے اور انڈیا کو بتا دیں گے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیر کی آزادی کے لیے

مزید پڑھیں »

آصفہ ہاشمی نےکلیشی سوبوا میں محفل میلادﷺ منعقد کی

اکتیس جنوری اتوار کی سہ پہر بلال مسجد میں فرانس میں ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت محترمہ آصفہ ہاشمی صاحبہ نے محفلِ میلاد ودرودسلام کا عظیم الشان اہتمام کیا رنگ و نور کی اس روحانی محفل میں خواتین اور بچیوں کی کثیرتعداد نے شرکت اور بھرپور طریقے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پروگرام کی نظامت کے فرائض محترمہ طاہرہ

مزید پڑھیں »

ہماء جمشیدتمام پاکستانی کمیونٹی تمہارے ساتھ ہے،فیض احمد قریشی

بارسلونا(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)ہماء جمشید ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ممبر آف یورپ کوارٹینیشن کمیٹی پی ٹی آئی یورپ فیض احمد قریشی کی گفتگو انہوں نے پاکستان کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب نہیں خاموش نہیں رہنا چاہیے ہماء صاحبہ پہلی پاکستانی شخصیت ہیں جنہیں اسپین میں الیکشن کے ذریعے منتخب ہونے پر تمام کو فخر تھا۔ اور

مزید پڑھیں »

عمولی بارش نے ٹی ایم اے کی ناہلی پرمہرثبت کردی

gujrat

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )عمولی بارش نے ٹی ایم اے کی ناہلی پرمہرثبت کردی ،پکی گلی ،مندروالی گلی میں پانی کھڑاہے ، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اور جمعہ کو ہونے والی معمولی بارش سے پکی گلی اور مندروالی گلی میں بارش کا پانی کھڑاہوگیاجو تاحال نکالانہیں جاسکا،عوامی وسماجی حلقوں نے ٹی ایم اے

مزید پڑھیں »

انجمن طلباء اسلام پاکستان کے زیراہتمام ’’تعلیم برائے امن روڈکارواں ‘‘ کے قائدین کا لالہ موسیٰ پہنچنے پروالہانہ استقبال کیاگیا

لالہ موسیٰ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)انجمن طلباء اسلام پاکستان کے زیراہتمام ’’تعلیم برائے امن روڈکارواں ‘‘ کے قائدین کا لالہ موسیٰ پہنچنے پروالہانہ استقبال کیاگیا،مرکزی صدراے ٹی آئی چوہدری محمدعاکف طاہرایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری ریحان قادری،سابق صدرسیدآفتاب عظیم بخاری ،احسان جٹ ناظم شمالی پنجاب،سیدبوعلی شاہ ناظم پنجاب،جعفرماجدناظم کارواں کی قیادت میں قافلے کے شرکاء جب لالہ موسیٰ پہنچے تو چیئرمین اے

مزید پڑھیں »

جماعت اسلامی زون 112کے زیراہتمام بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو پھانسیوں کیخلاف آل پارٹیزکانفرنس کا انعقادکیاگیا

jamat islami flage

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )جماعت اسلامی زون 112کے زیراہتمام بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو پھانسیوں کیخلاف آل پارٹیزکانفرنس کا انعقادکیاگیا،صدارت سیدعبداللہ شاہ دیرینہ راہنماء جماعت اسلامی نے کی،آل پارٹیزکانفرنس سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی زون 112ڈاکٹرعرفان احمدصفی نے کہاکہ بنگلہ دیش کی حکومت جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو ایک

مزید پڑھیں »

حلقہ این اے 106کی محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے

Ch jafar Iqbal

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے کہاہے کہ حلقہ این اے 106کی محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ،مخالفین جتنے مرضی دعوے کرلیں میں نے جو منصوبے لائے مخالفین نے وہ کبھی خواب میں نہیں دیکھے تھے ،یوسی بھدرمیں بجلی کا فیڈرعوام کا دیرینہ مطالبہ تھاالحمدوللہ آج اپناانتخابی وعدہ پوراکررہاہوں ،وہ

مزید پڑھیں »

لالہ موسیٰ کا ایک کالج اور 19سرکاری وپرائیویٹ سکول حساس قرار

لالہ موسیٰ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)لالہ موسیٰ کا ایک کالج اور 19سرکاری وپرائیویٹ سکول حساس قرار، ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سفارش پر سکیورٹی کے لحاظ سے ضلع بھر کے اے پلس اور اے کیٹگری میں شامل 27انتہائی حساس اور 236حساس سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کر دی ہے،لالہ موسیٰ

مزید پڑھیں »

نو منتخب کونسلر حاجی چوہدری بشارت حسین کی وفات پی ٹی آئی لالہ موسی کا اظہار افسوس

لالہ موسیٰ(ڈیلی جلا وطن ڈات کام) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما سابق ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،سابق صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ سہیل نواز خاں،سینئر راہنمامبشر بٹ آف جوگی محلہ ،سینئر راہنماحاجی رفیق احمد دھامہ ،آفس انچارج انصاف مرکز غلام عباس بھٹہ،سینئر راہنماحلقہ پی پی 112طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست ،سابق صدر ISFحلقہ پی

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کی ممبر شپ کیلئے بھرپور مہم چلا رہے ہیں،سہیل نواز خاں و دیگر

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر ) پی ٹی آئی کی ممبر شپ کیلئے بھرپور مہم چلا رہے ہیں،انٹرا پارٹی الیکشن سے تحریک انصاف حلقہ بھر میں مزید مضبوط اور فعال ہو گی،پی ٹی آئی کی ممبر شپ کے خواہشمنددفتر انصاف مرکز کیمپنگ گراؤنڈسے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے سرکردہ کارکنان

مزید پڑھیں »

تجاوزات انسپکٹرعلی نادرچوہدری کا حاجی چوہدری بشارت حسین آف سیداگول کی وفات پراظہارتعزیت

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )تجاوزات انسپکٹرعلی نادرچوہدری کا حاجی چوہدری بشارت حسین آف سیداگول کی وفات پراظہارتعزیت،علی نادرچوہدری نے گزشتہ روزنومنتخب کونسلرحاجی چوہدری بشارت حسین آف سیداگول کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیا،انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرے۔

مزید پڑھیں »

چوہدری بشارت حسین آف سیداگول ایک عوامی خدمتگار،غریبوں کے ہمدرداور مخلص انسان تھے،چوہدری عمران اشرف گجر

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے پیپلزپارٹی کے راہنماء کائرہ خاندان کے قریبی ساتھی حاجی چوہدری بشارت حسین سیداگول کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری بشارت حسین آف سیداگول ایک عوامی خدمتگار،غریبوں کے ہمدرداور مخلص انسان تھے ،ان کی وفات سے کائرہ خاندان سمیت پیپلزپارٹی اور علاقہ کی عوام کا جونقصان ہواہے اس

مزید پڑھیں »

نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے خاتون جاں بحق

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے خاتون جاں بحق، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ نوحی گاؤں چیچیاں کی رہائشی خاتون زاہدہ بی بی زوجہ اجمل لالہ موسیٰ آئی ہوئی تھی کہ روڈکراس کرتے ہوئے گاڑی کی زدمیں آگئی اور موقعہ پردم توڑگئی ،پولیس نے کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید پڑھیں »

اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرکے حکم پرتجاوزات انسپکٹرٹی ایم اے لالہ موسیٰ علی نادرچوہدری نے سروس روڈپرکھڑی دوگاڑیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرکے حکم پرتجاوزات انسپکٹرٹی ایم اے لالہ موسیٰ علی نادرچوہدری نے سروس روڈپرکھڑی دوگاڑیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،تفصیل کے مطابق اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرکے حکم پرتجاوزات کیخلاف خصوصی مہم کے دوران تجاوزات انسپکٹرعلی نادرچوہدری نے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سروسزروڈپرکھڑی گاڑی نمبرمزدانمبری ایل ای ایس 5902اور گاڑی

مزید پڑھیں »

نومنتخب کونسلرمحمدتنویرڈاردھامہ کی کاوشوں جھگڑاکیس کی صلح ہوگئی

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )نومنتخب کونسلرمحمدتنویرڈاردھامہ کی کاوشوں جھگڑاکیس کی صلح ہوگئی،عوامی حلقوں کا محمدتنویرڈاردھامہ کو خراج تحسین، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ چندروزقبل چوہدری طارق گجردھامہ اور مختیاراحمدمیں جھگڑاہوگیاتھااور بات تھانہ تک پہنچ گئی تھی ،تاہم نومنتخب کونسلروارڈنمبر3محمدتنویرڈاردھامہ کی کوششوں سے دونوں گھرانوں میں صلح ہوگئی،ڈارفارم ہاؤس دھامہ پرہونے والے صلح کے اکٹھ میں ممتازسماجی شخصیت مولوی محمدسلیم بٹ

مزید پڑھیں »

سابق ناظم ممتازسیاسی شخصیت مہرمحمداعظم المعروف مہربوٹااپنے دوبیٹوں اور ساتھیوں سمیت پراپرٹی پرقبضہ سمیت کئی الزامات سے باعزت بری

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )سابق ناظم ممتازسیاسی شخصیت مہرمحمداعظم المعروف مہربوٹااپنے دوبیٹوں اور ساتھیوں سمیت پراپرٹی پرقبضہ سمیت کئی الزامات سے باعزت بری،استغاثہ کے مطابق مہرمحمداعظم بوٹا،مہرالیاس اعظم،مہراعجازاعظم،ٹھیکیدارمحمدیعقوب قریشی ،ٹھیکیدار لیاقت،حاجی عبدالستار انصاری،ایم اکرام الدین قریشی،مرزامحمداکرم پر مقامی شہری محمدحفیظ قریشی نے پراپرٹی پرقبضہ سمیت دیگرکئی الزامات عائدکئے تھے ،سینئرسول جج کھاریاں چوہدری ظفراقبال نے وکلاء کی جرح اور گواہوں

مزید پڑھیں »

پانچ فروری کو پلاسہ خیمہ بارسلونا میں ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،چوہدری عبدالغفار مرہانہ

بارسلونا(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)پاک فیڈریشن سپین کے سرپرست اعلیٰ صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پانچ فروری کویوم یکجہتی کشمیر پلاسہ خیمہ میں4بجے سے6بجے تک منایا جائے گا اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے کہا کہ تمام

مزید پڑھیں »

میاں برادران حقیقی معنوں میں جمہوریت کی پاسداری چاہتے ہیں،فخر اقبال چوہدری آف وہاڑی

برطانیہ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)راہنما پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ فخر اقبال چوہدری آف وہاڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران حقیقی معنوں میں جمہوریت کی پاسداری چاہتے ہیں ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کیلئے تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے تعاون کے خواہاں ہیں فخر اقبال چوہدری نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملکی

مزید پڑھیں »

ڈنگہ میں آزمائے ہوؤں اور چلے کارتوسوں کی اب سیاست ختم ہونی چاہیے،محمد یوسف جٹ

اوسلو(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)صدر جٹ فیڈریشن پاکستان اینڈ انٹرنیشنل تحصیل کھاریاں محمد یوسف جٹ آف ناروے نے ڈنگہ میں نومنتخب کونسلران کو مشورہ دیا کہ ایسا چیئر مین منتخب کریں جوایماندار،شریف اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مثبت سوچ کا حامل ہو ۔انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوؤں اور چلے کارتوسوں کی اب سیاست ختم ہونی چاہیے نئی

مزید پڑھیں »

بارسلونا میںیکم فروری کو محفل مشاعرہ کی تقریب کو حتمی شکل دینے کے لئے ایاز عباسی کی طرف سے میٹنگ طلب

بارسلونا(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)یکم فروری کو بارسلونا میں محفل مشاعرہ کی تقریب کو حتمی شکل دینے کے لئے ایاز عباسی کی طرف سے بلائی گئی مشاورتی میٹنگ میں سابق امیدوار برائے کتلان پارلیمنٹ سپین حافظ عبدالرزاق صادق کے علاوہ ددیگر دوستوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں پرتکلف کھانے سے دوستوں کی تواضع کی گئی۔

مزید پڑھیں »

دنیا بھر میں جنرل راحیل شریف کو بیسٹ آرمی سالارتسلیم کرنا قوم کیلئے اعزاز ہے،محمد یوسف جٹ ناروے

اوسلو(ڈیلی جلاوطن ڈاٹ کام)صدر جٹ فیڈریشن پاکستان اینڈ انٹرنیشنل محمد یوسف جٹ آف ناروے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف پاکستان آرمی کا فخر ہے سیلاب زدگان کی امداد ہو یا دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانااور ہر محاذ پر جنرل راحیل شریف بہادری اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے ہوتے ہیں

مزید پڑھیں »

حافظ محمد جمیل اور حافظ امیر علی اعوان کے درمیان خصوصی ملاقات

اوسلو(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)مسلم لیگ نون یورپ کے صدر اور اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئر مین حافظ محمد جمیل اور پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی و اہم رہنما حافظ امیر علی اعوان کے مابین خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال، مسلم لیگ نون کے حکومتی معا ملات اور پارٹی امور زیرِ بحث

مزید پڑھیں »

آر پی او گو جرانوالہ محمد طاہر نے گجرات کے رہائشی سب انسپکٹر سید نعیم شاہ کو تھانہ سٹی وزیر آبادمیں بطور تفتیشی آفیسر تعینات کر دیا ہے

گجرات (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)آر پی او گو جرانوالہ محمد طاہر نے گجرات کے رہائشی سب انسپکٹر سید نعیم شاہ کو تھانہ سٹی وزیر آبادمیں بطور تفتیشی آفیسر تعینات کر دیا ہے انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ،یاد رہے کہ سید نعیم شاہ کا شمار ایماندار پولیس آفسران میں کیا جاتا

مزید پڑھیں »

امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کے اعزاز میں موضع صبور میں پر تکلف ظہرانہ کا انعقاد کیا۔

گجرات (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کے اعزاز میں موضع صبور میں پر تکلف ظہرانہ کا انعقاد کیا۔ جس میں رانا ثاقب مشرف ناز‘ چوہدری ظہور الٰہی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری‘ ٹھاکر صاحب موجود تھے۔ اس موقع پر ندیم بٹ کی سپورٹس کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔

مزید پڑھیں »

چائلڈلیبرکاخاتمہ اوربھٹہ مزدوروں کے بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے ان کومعاشرے کامفیدشہری بنایا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریار

وزیرآباد(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)چائلڈلیبرکاخاتمہ اوربھٹہ مزدوروں کے بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے ان کومعاشرے کامفیدشہری بنایا جائے گا۔چائلڈلیبرکاخاتمہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریارنے مختلف بھٹوں پرسکول جانے والے بچوں کے کوائف جمع کرنے کے موقع پر بھٹہ خشت مالکان سے گفتگو ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈلیبرکے خاتمہ پرسختی سے عملدرآمدکیا

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کا خورشید احمد ندیم کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس

لالہ موسیٰ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف کے راہنماسابق ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،سابق صدرپی ٹی آئی لالہ موسیٰ سہیل نواز خاں،آفس انچارج انصاف مرکز غلام عباس بھٹہ،سید حسن رضا گیلانی ،مہر محمد اقبال آف چنوں بھوجہ، طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،مبشر بٹ ،مرزا خرم شہزاد نے معروف صحافی و کالم نگار خورشید

مزید پڑھیں »

دھند اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے

کھاریاں (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) دھند اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کوئلے اور لکڑی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں گیس کی ری فلنگ کرنے والے بھی من مانے ریٹ وصول کرنے میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال

مزید پڑھیں »

رانارمضان عرف جانی کی اہلیہ اورراناحاجی عبدالحمیدمرحوم مکہ ہوٹل والے، راناحبیب ،رانارفیق ،راناشفیق،رانانذیر،راناباواکی والدہ محترمہ ،رانامجیدکی بھاوج گزشتہ روزطویل علالت کے بعدفیصل آبادمیں انتقال کرگئیں

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )رانارمضان عرف جانی کی اہلیہ اورراناحاجی عبدالحمیدمرحوم مکہ ہوٹل والے، راناحبیب ،رانارفیق ،راناشفیق،رانانذیر،راناباواکی والدہ محترمہ ،رانامجیدکی بھاوج گزشتہ روزطویل علالت کے بعدفیصل آبادمیں انتقال کرگئیں، جنہیں کمال آبادوالے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،لالہ موسیٰ سے راجہ یاسر،نویداحمد،محمدعلی قریشی،شیخ مدثر، رانا تنویراحمدصدیقی ،رانامحمدنعیم،راناعبداالرشید،رانامحمداصغر،رانامحمدعثمان نصیرودیگرشامل تھے۔

مزید پڑھیں »

چوہدری سردارخاں بدہوکالس کے بھائی چوہدری محمدخاں جو گزشتہ روزوفات پاگئے تھے ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام جامع مسجدبدہوکالس میں کیاگیا

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )ممتازشخصیت چوہدری امتیازاحمدبدہوکالس،چوہدری ریاض احمدبدہوکالس کے والدمحترم،چوہدری حمادعلی،چوہدری شہزادعلی،چوہدری فہدعلی،چوہدری جنیدعلی،چوہدری فیصل علی ،چوہدری فیاض احمدکے داداجان اور چوہدری محمداعظم بدہوکالس،چوہدری سردارخاں بدہوکالس کے بھائی چوہدری محمدخاں جو گزشتہ روزوفات پاگئے تھے ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام جامع مسجدبدہوکالس میں کیاگیا،قرآن خوانی ،نعت خوانی کے بعدعلماء کرام نے خطاب کیا،مولوی

مزید پڑھیں »

پاکستان مسلم لیگ کی نامزد امیدوار برائے چیئر پرسن ضلع گجرات محترمہ سمیرا الٰہی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیے گئے ۔

گجرات ( ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ کی نامزد امیدوار برائے چیئر پرسن ضلع گجرات محترمہ سمیرا الٰہی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیے گئے ۔ گزشتہ روز محترمہ سمیرا الٰہی اپنے تجویز کنندہ امجد بٹ آف منگوال اور تائید کنندہ محمد افضل آف سماں کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئیں

مزید پڑھیں »

لالہ موسیٰ کے خاموش گروپ نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ لالہ موسیٰ کی ہردلعزیزسیاسی وسماجی شخصیت شیخ خالدمحمود کو وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ بنایاجائے

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر )لالہ موسیٰ کے خاموش گروپ نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ لالہ موسیٰ کی ہردلعزیزسیاسی وسماجی شخصیت شیخ خالدمحمود کو وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ بنایاجائے،انہوں نے گزشتہ روزشیخ خالدمحمودسے خصوصی ملاقات بھی کی ،بعدازاں انہوں نے اخباری بیان میں کہاکہ الحاج شیخ عبدالخلیل خاندان کی لالہ موسیٰ شہرسمیت پورے ضلع کیلئے بے پناہ

مزید پڑھیں »

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز شاہ نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2قصابوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں

گجرات(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز شاہ نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2قصابوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ نے حافظ فیاض الحق کے ہمراہ ریلوے روڈ اور محلہ مسلم آباد

مزید پڑھیں »

ممتازسماجی وسیاسی شخصیت وسابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی دھامہ محمداقبال بٹ کی صاحبزادی پیاگھرسدھارگئیں

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر )ممتازسماجی وسیاسی شخصیت وسابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی دھامہ محمداقبال بٹ کی صاحبزادی پیاگھرسدھارگئیں، ولیمہ کی سادہ مگرپروقارتقریب مقامی میرج ہال میں منعقدہوئی ،مہمانوں کا استقبال محمداقبال بٹ دھامہ،مہرطارق سعید، خالدجاوید مٹھو بٹ، مرزاارشدبیگ،ملک محمدانور،مرزاحیدرعلی شمس،محمدتنویرڈاردھامہ ،حاجی سخی ڈاردھامہ،ودیگراحباب نے کیا،جبکہ شرکاء میں سیدنورالحسن شاہ ،سیدمددعلی شاہ،شیخ خالدمحمود،سیدطلعت حسین شاہ دھامہ،چوہدری رخسارمحی الدین ،حاجی محمدزمان آف جانی

مزید پڑھیں »

سیاسی کارکنان کی جمہوری تربیت سے انحراف کر کے ملک کی سیاسی ،جمہوری جماعتوں نے جمہوریت اور پارلیمانی نظام پر ظلم کیاہے،لیاقت بلوچ

Liaqat bloch

راولپنڈی (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن اور میر پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی کارکنان پارٹی اور جمہوریت کی بقا کا ہراول دستہ ہوتے ہیں ۔ سیاسی کارکنان کی جمہوری تربیت سے انحراف کر کے ملک

مزید پڑھیں »

صدر پولیس نے مبینہ منشیات فروش سے ایک کلو منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر ) صدر پولیس نے مبینہ منشیات فروش سے ایک کلو منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شفقت محمودبٹ کی قیادت میں صدر پولیس نے شبیر بٹ سکنہ اسلام پورہ سے ایک کلو سے زائد منشات برآمد کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9c ایف آئی آر درج

مزید پڑھیں »
© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233