بائیس دسمبر کو محترمہ سمیرا الٰہی اپنے پورے پینل سمیت بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی،ملک محمد رفیق،ڈاکٹر محمد اشرف

dr-ashrafپیرس(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام فرانس ملک محمد رفیق ملکہ راہنما پاکستان مسلم لیگ ق فرانس و ڈاکٹر محمد اشرف ڈھوک نواں لوک سائیاں منڈی بہاؤ الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بائیس دسمبر کو محترمہ سمیرا الٰہی اپنے پورے پینل سمیت بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی،چوہدری برادران عوامی خدمت اور شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ملک محمد رفیق اور ڈاکٹر محمد اشرف نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا دور مثالی تھا محترمہ بی بی سمیرا الٰہی کامیاب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں پہلے سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملک محمد رفیق نے کہا کہ ہم اپنے پیارے دوست و بھائی چوہدری نعیم رضا اور چوہدری شاہد رضا آف کوٹلہ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق کو فرانس میں مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233