Breaking news

کشمیر پیس کونسل ہالینڈ کے زیر اہتمام عالمی عدالت ہیگ کے سامنے کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ہالینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)کشمیر پیس کونسل ہالینڈ کے زیر اہتمام عالمی عدالت ہیگ کے سامنے کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی صدارت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی۔احتجاجی مظاہرے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،راجہ زیب خان صدر کشمیر پیس کونسل،جنرل سیکرٹری کشمیر پیس کونسل راجہ فاروق حیدر آف ڈنگہ و دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔احتجاجی مطاہرے میں عورتوں،بوڑھوں بچوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرین نے معصوم کشمیریوں کے حق میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام عالم سمیت اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کروایا جائے

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233