Breaking news

ہیومن سروسزناروے کے زیراہتمام ’’روہنگیااولاد آدم‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد

اوسلو(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)ہیومن سروسز ناروے نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ دنوں ہیومن سروسزناروے کے زیراہتمام ’’روہنگیااولاد آدم‘‘ کے عنوان ایک تقریب منعقد ہوئی۔یہ تقریب اوسلوکے گرورود چرچ میں ہوئی جس کی نظامت کے فرائض ہیومن سرورسز ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرور نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام قرآن کریم سے ہوا جس کا شرف عقیل قادر نے حاصل کیا۔ نعت خوان چوہدری سجاد داد نے رسول مقبول (ص) کے حضور نذریہ عقیدت پیش کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پیر عزیزالرحمان براقی آف اجمیر شریف تھے۔ ان کے علاوہ گرورود چرچ کی خواتین پادری انا باریٹ اور ویبکے برگشو آس، مفتی طاہر عزیز، اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرمبشر بنارس، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ اطہرعلی، پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری خالد کسانہ، چوہدری قاسم محمد اور ناروے میں سکھ کمیونٹی کے سردار گرکارن سنگھ نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم انتہائی قابل مذمت ہے۔ سب ان مظلوموں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ وہ اولاد آدم ہیں، ان کی جانوں کو بچانا چاہیے۔ یہ بحیثیت انسان ہم سب کا فرض ہے، انسانی جانوں کو برمی فوجیوں سے بچایاجائے۔تقریب میں شریک شخصیات نے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے لیے عطیات دیئے اور ان پر برمی مظالم کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔تقریب میں چوہدری پرویز اختر بھٹی،ملک پرویز اعوان بدر مرجان،چوہدری مدثر علی سرائے عالمگیر،چوہدری شاہد،چوہدری احسان عزیز شماری،چوہدری بابر منیر سرگودہا،چوہدری عا بد خان برنالی،چوہدری محمد قاسم،چوہدری واصف مرالہ،چوہدری راشد گلزار مہمندچک،سید حسین شاہ دھنی،سید زاہدحسین شاہ جھنڈالہ،چوہدری جاوید سرور بھٹیاں،محمد یوسف سونو،عرفان راجہ،چوہدری شاہد منیر گڑھا جٹاں،چوہدری خالد کسانہ،محمد ادریس،میاں صفدر،عقیل قادر شریک ہوئے چیئر مین ہیومن سروسز چوہدری غلام سرور آف پندی سلطان پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمان بھی اولاد آدم ہیں ان کی بحیثیت انسان مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے علاوہ ازیں چوہدری سفیان شاہد،سید حمزہ شاہ،ادریس احمد باوا،چوہدری حسنین سرور،ایڈووکیٹ ہنس ہویند سلمان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں شریک تمام شرکاء نے برما میں مسلمانوں کمیونٹی کے سربراہ سید حسین کو یقین دلایا کہ ناروے کے لوگ برما کے عوام کی مدد کیلئے کوشاں رہیں گے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233