ہیومن سروسز ناروے کے زیر اہتمام ’’سب آدم کے بچے ہیں کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

ghulam-sarwarاوسلو(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)ہیومن سروسز ناروے کے زیر اہتمام ’’سب آدم کے بچے ہیں کے عنوان سے اور پاکستان میں موجودہ کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کے موقع پر خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے فنڈنگ کی گئی اس موقع پر درجنوں دوست احباب نے اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ دیا تقریب سے چیئر مین ہیومن سروسز ناروے چوہدری غلام سرور آف پنڈی سلطان پور،چوہدری عنصر حسین،چوہدری خالد کسانہ دھنی،چوہدری شاہد منیر اور ممبر آف سٹی کونسل اوسلو ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس آف پوران نے خطاب کیا نمایاں ترین شرکاء میں صاحبزادہ سعید زبیر منتظم اعلی موہری شریف،ادریس باوا،چوہدری اختر علی،چوہدری اکمل جاوید ،سید زاہد حسین شاہ،حسنین پیر شاہ،ملک پرویز،مرزا فضل الرحمن بابر،عمران مختار چوہدری ،عقیل قادر،چوہدری وسیم شہزادآف معروف،چوہدری قاسم محمد آف نونانوالی،جمشید فرزند گوندل،وسیم ریاض،عمر جیکب،چوہدری آفتاب وڑائچ،چوہدری انجم وڑائچ،چوہدری ماجد داد،مرزا ریحان بیگ،شاہد خورشید،ابوبکر گوندل،وسیم گوندل،چوہدری پرویز اختر بھٹی آف گڑھا جٹاں ،چیف آرگنائزر پاک ناروے فورم چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں اور بچوں لائبہ،عباد،شایان کے علاوہ خواتین نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ ہیومن سروسز ناروے کے عہدیداران نے تعاون کرنے پر پاک ناروے فورم اور مختلف تنظیمات کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں نارویجن کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔
ghulam-sarwar-norway1

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233