Breaking news

تین بڑے اسلامی ممالک آذر بائیجان، تاجکستان اور انڈونیشیا کا اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ

general-raheel-shareefاسلام آباد(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) تین اسلامی ممالک آذر بائیجان، تاجکستان اور انڈونیشیا نے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے اتحاد ی ممالک کی تعداد42ہوجائے گااور یہ اتحاد نیٹو کے ہم پلہ ہوجائے گا،آذر بائیجان کی 85فیصد آبادی شیعہ جبکہ15فیصد آبادی سنی ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے جنرل(ر)راحیل شریف کے اسلامی افواج کے اتحاد کے سربراہ بننے کی خبروں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک مصدقہ اعلان نہیں ہوا،خبریں موجود ہیں لیکن سعودی عرب سے باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مصدق ملک کے مختلف نیوز چینلز سے کی گئی گفتگو میں تضاد ہے،وزیر دفاع اس کی تصدیق کررہے ہیں اور جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اس کی نفی کررہے ہیں۔ مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ پاکستان اس اتحاد سے الگ نہیں اوریہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے،یہ اتحاد ایران اور عراق کے خلاف نہیں  بلکہ دہشتگردی کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اتحاد میں سنی اورشیعہ ریاستیں بھی شامل ہیں،لبنان کے سپیکر قومی اسمبلی نے بھی اس اتحاد کو سراہا ہے اور امید ہے کہ یہ بھی اس اتحاد کا حصہ بن جائے گا،نیم شیعہ ریاست عمان اس اتحاد کا حصہ ہے،تین اسلامی ممالک جن میں شیعہ اکثریتی ملک آذر بائیجان، تاجکستان اور انڈونیشیا نے بھی اس اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے اتحاد ی ممالک کی تعداد42ہوجائے گی اور یہ اتحاد نیٹو کے ہم پلہ ہوجائے گا، جو شامل نہیں ہیں ان کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233