Breaking news

اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ,ماں بیٹی سمیت 3 جاں بحق

gas salandar islamabad اسلام آباد (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام )تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں ماں ، بیٹی اور گھریلو ملازمہ جاں بحق جبکہ بہن ، بھائی اور دادی زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی ، امدادی ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جمعہ کو علی الصبح اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیوڈی کالونی کے مکان نمبر 480گلی نمبر38بلاک سی میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کی مالکن بختاور بی بی اور نوزائیدہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ 14سالہ گھریلو ملازمہ بھی گیس دھماکے کے باعث جاں بحق ہو گئی، علاوہ ازیں بہن ، بھائی زخمی ہوگئے جبکہ گھر کے مالک کی والدہ بھی زخمی ہے ۔ امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق گھر جلیل الدین کا ہے جس نے لئیق احمد کو کرایہ پر دے رکھا تھا ، لئیق احمد سے متعلق معلوم ہوا کہ ایک ٹی وی چینل میں فنانس ڈائریکٹر ہے جو گوجرانوالہ کا رہائشی ہے ، حادثے کے نتیجے میں لئیق احمد کی اہلیہ ، نوزائیدہ بیٹی جاں بحق ہوئی جبکہ ایک بیٹا ، بیٹی اور لئیق احمد کی والدہ زخمی ہیں ۔ دھماکے سے مکان کی چھت اور دیواریں زمین بوس ہوگئیں ۔اے این این کے مطابق دھماکے سے گھر کی چھت اڑ گئی جبکہ اردگرد کے کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، قریبی گھروں کے لوگ خوفزدہ ہوکر باہر نکل آئے ۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ضروری شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233