Breaking news

فخر اقبال چوہدری کی مانچسٹر میں ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی سے ملاقات ، فضہ نیازی نے ایڈنبر�آنے کی حامی بھر لی

سکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)فخر اقبال چوہدری کی مانچسٹر میں ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی سے ملاقات،فضہ نیازی نے فخر اقبال چوہدری کی دعوت پر ایڈنبرا آنے کی حامی بھر لی۔فخر اقبال چوہدری کے ساتھ باسط بٹ اور عدیل چوہدری بھی ملاقات میں شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق فخر اقبال چوہدری نے اپنے دوستوں باسط بٹ اور عدیل چوہدری کے ساتھ مانچسٹر پاکستان کونصلیٹ کا وزٹ کیا اور محترمہ فضہ نیازی سے ملاقات کی اور سکاٹ لینڈ کے کمیونٹی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ان مسائل کا جامع حل تلاش کرنے پر اتفاق کیا فخر اقبال چوہدری نے محترمہ فضہ نیازی کو ایڈنبرا آنے کی دعوت دی جس کی محترمہ نے حامی بھر لی محترمہ فضہ نیازی سکاٹش پارلیمنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنیں گی مزید معلومات کیلئے پاکستان سوشل کلب سکاٹ لینڈ ایڈنبرا کے صدر راجہ عابد حسین سے07917403855پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233