Breaking news

میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں،فخر اقبال چوہدری

fakhar iqbal chسکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ فخر اقبال چوہدری آف وہاڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو حل کرنے میں بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں جس پر ہم ان کے مشکور و ممنون ہیں میاں شہباز شریف عوامی مسائل کے بارے بخوبی آگاہ ہیں اور خاص طور پر قیام پاکستان سے لے کر آج تک محرومیوں کے شکار جنوبی پنجاب کے لئے انہوں نے دن رات ایک کی ہوئی ہے،فخر اقبال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میٹرو بس سروس کے بعد جنوبی پنجاب کے دل ملتان میں میٹرو بس سروس منصوبے نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں عوامی مسائل کے حل کرنے سے جنوبی پنجاب مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے اور آئندہ جنرل الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233