Breaking news

ملک اس وقت انتہائی نازک او رپیچیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے: چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی جہانگیر ترین سے ٹیلیفون پر گفتگو

لاہور(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کو ٹیلیفون کیا اور ان کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لہٰذا ان کو دل برداشتہ نہیں ہونا چاہئے اور ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جس پیچیدہ اور نازک صورتحال سے گزر رہا ہے سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اجتماعی سیاسی تدبر اور بصیرت کو بروئے کار لا کر ہی حالات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233