Breaking news

ہم عوامی لوگ ہیں،اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،چوہدری شاہد رضا کوٹلہ

لالہ موسیٰ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چودھری شاہدرضا کوٹلہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوامی لوگ ہیں،اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ۔حلقہ میں کسی کے ساتھ ظلم وزیادتی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔مخالفین کہ ہر آمرانہ اقدامات کی نفی کرتے ہیں ۔کوٹلہ اور کھاریاں کے لوگوں سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں حلقہ کی عوام کو جہاں تکلیف ہوگی انشاء اللہ ہمیں حاضر پائیں گے ،ڈیرہ چودھری نعیم رضا کو ٹلہ اور ڈیرہ کھاریاں پر عوامی خدمت اور عوام الناس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ،میں اور میرے ساتھی حلقہ کی عوام کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں ۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233