Breaking news

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ پر سپیشل کیک کاٹا گیا

کھاریاں( ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام ) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ پر سپیشل کیک کاٹا گیا ۔کیک کاٹنے کی تقریب میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سمیت معززین علاقہ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے ساتھیوں کے ہمراہ ولادت نبی کریم ﷺ کے موقع پر جامع مسجد سنی رضوی کوٹلہ سے نکلنے والے بڑے جلوس میں ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی اور بعد ازاں ڈیرہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ پر نبی کریم ﷺ کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی کیک کاٹا ۔ کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ کی سعادت مولوی بلال حسین شامپور نے حاصل کی ۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر چوہدری شفیق لنگڑیال (پولیٹیکل ایڈوائزر وترجمان ڈیرہ چوہدری نعیم رضا )،راجہ حق نواز بابر (سابق امیدوار ایم این اے107)، ملک حفیظ اعوان پہاڑے ، مولوی بلا حسین شامپور ،راجہ عامر وہاب ، مشتاق احمدکوٹلہ ، محمد عبداللہ کوٹلہ ، حمزہ بٹ ، میاں سیف اللہ ، راجہ صداقت فوجی ، ملک رزاق سمیت دیگر معززین بھی شریک تھے ۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233