Breaking news

مو جود ہ دوراقتدار میں منتخب عناصر عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہے ہیں،چوہدری شاہد رضا کوٹلہ

کھاریاں (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام ) ڈیرہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ پر منعقدہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے مسلم لیگ ق کے ضلعی راہنما چودھری شاہد رضا کوٹلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2013کے دھاندلی زدہ الیکشن میں انقلاب کے جھوٹے دعویداروں سے عوام بخوبی واقف ہوچکی ہے، حادثاتی طوراقتدار میں آنے والوں نے حلقہ کو دہشت گردی ،قبضہ مافیاکی لت میں آلودہ کیا،اصل چہرہ سامنے آنے سے لو گ چھوڑنا شروع ہو چکے باقی بچنے والے اقتدار ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ حلقہ میں بڑے پیمانے پرترقیاتی کاموں میں ہونے والی کرپشن اور بے ضابطگیوں کا ریکارڈ اکٹھا کر لیاہے ابھی ثبوت پیش کرنے اور منظرعام پر لانے سے کچھ نہیں ہو گا انشاء اللہ نگران سیٹ اپ آتے ہی عوام کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن عوامی حقوق کا تحفظ اولین ترجیج ہے، مو جود ہ دوراقتدار میں منتخب عناصر عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ۔ہم جس حال میں بھی رہیں چودھری عبدالمالک کے نام کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور مخالفین ہمارے اس موقف پر ہر لحاظ سے غلط ہیں میں میڈیا کی وساطت مخالفین کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں کسی تھانہ کسی چوک کسی چو راہے میں مذکرات رکھ لیں درمیان میں قرآن کو رکھ کرفیصلہ کیاجائے گا،مخالفین بھی ثبوت لے آئیں ہم بھی ثبوت لائیں گے، فیصلہ سب کے سامنے ہوگا،ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکشن ڈیرہ چودھری عبدالمالک کوٹلہ سے لڑیں گے،علاؤہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز لنگڑیال چوک کا نام تبدیل کر کے ختم نبوت چوک رکھنے کے در عمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لنگڑیال چوک کو ختم نبوت کے نام منسوب کر نے والے اس آڑ میں مذہبی حمایت چاہتے ہیں مگر لوگ ایسے عناصر کو بخوبی جانتے ہیں ہم پوچھتے ہیں،موصوف اتنے ہی جذبہ ایمانی سے سرشار تھے تو پارلیمنٹ میں بولتے یا بل پردستخط نہ کرتے ۔انہوں نے گزشتہ روز تقریر میں پاک فوج کے خلاف بیان بازی، علاقہ میں پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں اورگزشتہ شب صحافی راجہ شفیق الرحمن کی دوکان پر سرعام چوری کی دلیرانہ واردات کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کے کوٹلہ کے امن اور تاجروں کے تحفظ کے لیے چودھری نعیم رضا کوٹلہ نے اقدامات کیے ،آج کوٹلہ کے تاجروں سے چوربازاری کا جو بازار گرم ہے اس بات سے کوئی نالاں نہیں ، تاجروں سے مختلف مد میں جگا وصولی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، بلکہ میڈیا سے اپیل کرتے ہیں ان غیرقانونی معاملات کو پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر بھرپور ہائی لائٹ کریں ، اور اس جگا مافیا میں ملوث صحافیوں کو مشورہ ہے اور اگر حق نہیں لکھ سکتے تو اس مقدس پیشے سے علیحدگی کا اعلان کر دیں ، ہم انجمن تاجران پر سالوں سے مسلط امریت اور یک طرفہ قیادت کی بھی نفی کرتے ہیں اس حوالے سے جلد مربوط لائحہ عمل طے کر کے تاجروں کی ریلیف کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔پریس کانفرنس کے موقع پرراجہ حق نواز بابر ،چوہدری شفیق لنگڑیال ) سیاسی مشیر ) ، راجہ محمد آصف ، راجہ رفاقت فوجی ،ملک افضل پہاڑے ،ملک علی اصغر اعوان ،لالہ بشیر کوٹلہ،راجہ بلال بھٹیاں ،چودھری مدثرچیمہ ،طالب حسن پہاڑے ،اور مقامی صحافی چودھری فیاض انجم ،چودھری علی اختر ککرالی ، ملک احسان الہی آچھوی ،صحافی غفوراحمد گل ، صحافی عابد مرزا ،چودھری ظفررولیہ ،مہرجلا ل شائق ، ایم لقمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233