چوہدری سعید اقبال سچے اور پکے مسلم لیگی ہیں ان کا حافظ راجہ اعجاز جنجوعہ کی حمایت کرنا خوش آئند ہے ،راجہ عابد حسین

ch-saeed-iqbal-x-mpaسکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایڈنبرا سکاٹ لینڈ راجہ عابد حسین آف جہلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری سعید اقبال سچے اور پکے مسلم لیگی ہیں خود بھی ضلع کونسل جہلم کے لئے چیئر مین کے امیدوار تھے لیکن انہوں نے پارٹی پالیسی کو اہمیت دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل جہلم حافظ راجہ اعجاز جنجوعہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے وہ نظریاتی مسلم لیگی ہیں ان کی نظر میں اقتدار یا کرسی کی کوئی اہمیت نہیں ان کا مطمع نظر صرف مسلم لیگ ن ہے راجہ عابد حسین آف جہلم نے کہا کہ مجھ سمیت لیگی کارکنوں کی نظر میں چوہدری سعید اقبال کی اہمیت اور بڑھ گئی ہم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233