Breaking news

معروف نارویجن پاکستانی کرکٹرخالد محمود کی وفات پر چوہدری قمراقبال  کا اظہارتعزیت

Qamar Iqbal

اوسلو (پ۔ر)پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے نارویجن کرکٹ فیڈریشن کے پاکستانی نژاد ڈیولپنگ آرگنائزر اور ناروے کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ خالد محمود کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انھوں نے کہاکہ مرحوم خالد محمود کی ناروے میں کرکٹ کے حوالے سے بہت خدمات ہیں اور اس کے علاوہ وہ نارویجن پاکستانی کمیونٹی میں بھی اپنے مثبت کردار اور اچھے اخلاق کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہیں گے۔بیان میں کہاگیاہےکہ چیئرمین پاکستان یونین ناروے اور یونین کی پوری ٹیم خالد محمود کی وفات پر ان کے خاندان کے غم میں شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ امین

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233