Breaking news

عوام قومی الیکشن میں اپنے ووٹوں کے ذریعے کرپٹ حکمرانوں کا صفایا کریں گے،چوہدری پرویز ریاض امرہ

نیویارک(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)این اے04 پشاور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ عوام چوروں، لٹیروں اور کرپٹ لوگوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں جیت پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا امیدوار برائے صدر PTIنیویارک (ٹائیگر گروپ)چوہدری پرویز ریاض امرہ کلاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور وہ برے بھلے میں فرق کو سمجھ چکے ہیں انشاء اللہ آنے والے قومی الیکشن میں اپنے ووٹوں کے ذریعے ان کرپٹ حکمرانوں کا صفایا کر دیں گے اور ملکی تعمیر و ترقی اور اپنی فلاح و بہبود کے لئے PTI کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 04 پشاور میں PTI کے امیدوار کی واضح برتری کے ساتھ جیت پر کارکنوں کو مبارکباد اور قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233