Breaking news

بزم شعرو نغمہ گلاسگو کے زیر اہتمام پاکستان سے تشریف لائے معروف شعر اء آفتاب مضطر اور رحمان فارس کے ہمراہ محفل مشاعرہ

سکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)بزم شعرو نغمہ گلاسگو کے زیر اہتمام پاکستان سے تشریف لائے معروف شعر اء آفتاب مضطر اور سلمان فارس کے ہمراہ محفل مشاعرہ جس میں چوہدری محمد سرور نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی چوہدری محمد سرور اور صوفی علی احمد شاہ نے آفتاب مضطر اور رحمان فارس کو بزم شعرہ و نغمہ گلاسگو کی جانب سے ٹرافیاں پیش کیں۔ تقریب کا آغاز تنظیم کے جنرل سیکرٹری اشتیاق احمد نے کیا۔ جبکہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض چیئر پرسن اور معروف شاعرہ محترمہ راحت زاہد نے انجام دیئے۔ جلال الدین چوہدری نے کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ مقامی چرچ کے پادری پیٹر گل نے انٹر فیتھ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ تنظیم کے وائس چیئر مین عادل بھٹی نےvote of thanksدیئے۔ تنظیم کے دیگر ارکان زاہد مرزا، مسعود سلیم، اور مسز الماس میر نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ جن دیگر شعراء نے مشاعرے میں حصہ لیا ان میں یاکشائر ادبی فورم کے روح و رواں اشتیاق میر،سلیم رضا،محمد حنیف،روبینہ شاہین،حنیف صدیقی،یاسمین علی،طاہر بشیر،مسعود سلیم،آصف آدر،میجر ماجد اور سعید مجید خان شامل ہیں۔ آفتاب مضطر اور رحمان فارس کے خوبصورت کلام نے مشاعرے کو چار چاند لگا دیئے تقریب میں پرتکلف عشائیے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233