Breaking news

انجمن حسینی ناروے کے زیر اہتمام یوم عاشور کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

اوسلو(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)انجمن حسینی ناروے کے زیر اہتمام یوم عاشور کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم عاشور کا آغاز حسن رضا خان(طالب علم امیرالمومنین یونیورسٹی قم) نے حضرت امام حسین ؑ کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کر کے کیا۔سید سجاد حیدر شاہ،نصیر اکبر،نعیم اکبر،سرفراز اکبر و دیگر غلامان حسینؑ نے نوحہ خوانی کی۔ ہالینڈ سے تشریف لائے مولانا زندہ حسین نے امام عالی مقام ؑ اور ان کے اصحابہ کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی، لنگر حسینی ؑ کا انتظام سالہاسال سے چیئر مین اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی دھنی ناروے چوہدری جاوید اقبال خان دھنی کرتے ہیں۔چوہدری جاوید اقبال خان دھنی نے ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ اس نے مجھے اہل
بیت اطہار کی نوکری کی توفیق عطا فرمائی۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233