Breaking news

فخر اقبال چوہدری آف وہاڑی کی بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر راچڈیل میں خصوصی ملاقات کی

سکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)معروف کمیونٹی راہنما و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ فخر اقبال چوہدری آف وہاڑی نے چیئر مین بورڈ آف گورنر،اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر راچڈیل میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور،تارکین وطن کے مسائل اور او پی ایف کی کارکردگی اور ملک میں موجودہ صورتحال پر تفصیلا گفتگو ہوئی دونوں نے فری بلوچستان کے نام سے جاری مہم کی پر زور مذمت کی اور اسے پاکستان اور دوسرے ممالک کے درمیان بگاڑ پیدا کرنے کی حامل قرار دیا۔بلوچستان میں رہنے والے افراد کا ایسی نفرت اور شر انگیز مہم سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیشنل کمیونٹی نے کوئی کام کرنا ہے تو وہ کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار اد ا کریں۔فخر اقبال چوہدری نے سکاٹ لینڈ میں تارکین وطن کے مسائل کو اجاگر کیا۔ اور بیرسٹر امجد ملک کو ایڈنبرا میں کھلی کچہری منعقد کرنے کی دعوت دی بیرسٹر امجد ملک نے دورے کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے بارہ لاکھ پاکستانیوں کے لئے موجودہ حکومت کا تحفہ ہے کہ چیئر مین او پی ایف ان میں سے ہے اور انکے دروازے تارکین وطن کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے اعلیٰ کارکردگی پر فخر اقبال چوہدری کے کام کو سراہا اور پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233