Breaking news

امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان نے ٹرمپ کے بیان پر وضاحت مانگ لی

اسلام آباد(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) ذرائع کے مطابق، امریکی سفیر ڈیوڈہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت مانگ لی گئی ہے۔ امریکی سفیر کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے طلب کیا۔ذرائع کے مطابق، سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے اور پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنا قابل افسوس ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے لہٰذا افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے اور واضح کیا جائے کہ ایسے بیانات کیوں دیئے جا رہے ہیں۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233