اسسٹنٹ کمشنر ظہیر چٹھہ نے قند فشاں بیکرز کے کارخانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بیکری انتظامیہ پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے

jail in pakistan

jail in pakistan

گجرات (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر ظہیر چٹھہ نے قند فشاں بیکرز کے کارخانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بیکری انتظامیہ پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران اے سی گجرات نے مذکورہ بیکری کے کارخانہ کی چیکنگ کی جہاں صفائی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور صفائی کے انتظامات نہایت ناقص تھے جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بیکری انتظامیہ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا اور انتظامیہ کو آئندہ انتظامات بہتر بنانے کیلئے سخت وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔

About dailyjilawatan

© Copyright 2017, All Rights Reserved Dailyjilawatan Cheif Editor Muhammad Bilal Ahmed +92332-4965098 | Designed by Waqas 0334-4616233